ڈولفن پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ ، منظوری کیلئے کمیٹی تشکیل

منگل 21 مئی 2019 00:15

لاہور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ڈولفن پولیس کی مہنگی یونیفارم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ، آئی جی پنجاب نے منظوری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سابق دور حکومت میں بننے والی ڈولفن فورس کی یونیفارم کی ایک تو قیمت بہت زیادہ ہے اور دوسرا موسم کی شدت میں اہلکاروں کیلئے غیر موزوں تھی جس کو دیکھتے ہوئے اس یونیفارم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ انہوں نے کہا کہ اس کی حتمی منظوری آئی جی پنجاب کے بنائے گئے ایگزیکٹیو بورڈ میں دی جائیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پولیس رسپانس یونٹ اور سپیشل آپریشن یونٹ کی یونیفارم بھی تبدیل کرنے کی تجاویز دی جائیں گی تاہم یونیفارم تبدیلی کا معاملہ پولیس ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے پر منحصر ہو گا جس کا اجلاس آئندہ ہفتے منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں