سٹینڈرڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کنفرمٹی ایسسمنٹ لاہور زون کے نئے ڈائریکٹر نے چارج سنبھال لیا

منگل 21 مئی 2019 17:35

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) محمد یٰسین اختر نے سٹینڈرڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کنفرمٹی ایسسمنٹ لاہور زون کے ڈائریکٹر کے طور پر چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد ایس ڈی سی کے افسران کی میٹنگ کے دوران انہوں نے افسران کوپیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اپنی طرف سے بہتری کیلئے توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

یٰسین اختر کا کہنا تھا کہ مصنوعات کی کوالٹی بہتر کرنے کیلئے سٹینڈرڈائزیشن کو فروغ دینا ہوگا اور صنعتکاروں کو سہولیات اور تکنیکی معاونت فراہم کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کی رہنمائی کرتے ہوئے کوالٹی کلچر کے فروغ کیلئے فیلڈ سٹاف کو سخت محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ کسی بھی قسم کے پریشر کو رد کرتے ہوئے مضبوط ارادوں کیساتھ کوالٹی کا ایک نیا سسٹم بنانا ہوگا۔ اس سے پہلے محمد یٰسین اختر اسلام آباد آفس میں ڈائریکٹر کنفرمٹی ایسسمنٹ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے اور ان کا کنفرمٹی ایسسمنٹ اور سٹینڈرڈائزیشن کے حوالے سے وسیع تجربے کے حامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں