ڈی سی لاہور صالحہ کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو شہر سے مویشیوں کے انخلاء کی ہدایت

منگل 21 مئی 2019 22:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو شہر سے مویشیوں کے انخلاء کی ہدایت کر دی۔ڈی سی لاہور صالحہ سعیدنے کہا ہے کہ تمام اے سیز مویشیوں کی منتقلی شہر سے دوسری جگہ یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

متعلقہ ڈپٹی سی او، زیڈ او آد بذات خود مہم کی نگرانی کریں گے۔عملدرآمد نہ ہونے پر ڈپٹی سی او اور زیڈ او آر ذمہ دار ہوں گے۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور کی شہر سے مویشیوں کے انخلاء کے حوالے سے گلبرگ زون نے کارروائی کرتے ہوئے مویشیوں کو دوسری جگہ منتقل کر دیا۔کاروائی میں گلبرگ عملہ نے حصہ لیا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر کاروائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں