شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل اور 5کو زخمی کرنے والا پولیس کانسٹیبل محمد عرفان گرفتار

منگل 21 مئی 2019 23:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) لاہورانویسٹی گیشن پولیس سول لائنز نے ایک ماہ قبل مغلپورہ شادی کی تقریب میں نشے کی حالت میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور پانچ افراد کو زخمی کرنے والے پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق ایک ماہ قبل شادی کی تقریب میںپولیس کانسٹیبل کا نشے کی حالت میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور پانچ افراد کو زخمی کرنے کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید نے ایس پی سول لائنز عاصم افتخار کو ملزم کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

ایس پی سول لائنز عاصم افتخار کمبوہ نے انچارج انویسٹی گیشن سول لائنز انسپکٹر نبی بخش بٹ کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی ۔

(جاری ہے)

اس پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف معلومات کی روشنی اورجدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملک فیصل جاوید کو قتل اور ملک ریاض، افضل، فیاض ، منیر اور شہباز کو زخمی کرنے والے ملزم پولیس کانسٹیبل محمد عرفان کو گرفتار کر لیا ۔ایس پی سول لائنز عاصم افتخا رنے قتل اور اقدام قتل کی واردات میں مفرور کانسٹیبل کو گرفتار کرنے پر انچارج انویسٹی گیشن سول لائنز نبی بخش بٹ اور پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں