کاروباری طبقے، خواتین اور سرکاری ملازمین کو طلب یا گرفتار نہ کرنے کا چیئرمین نیب کا بیان قابل تحسین ہے، میاں منظور احمد وٹو

منگل 21 مئی 2019 23:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ کاروباری طبقے، خواتین اور سرکاری ملازمین کو طلب یا گرفتار نہ کرنے کا چیئرمین نیب کا بیان قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

نیب سیاسی قیادت کو بھی ذلیل نہ کرنے کے بارے اقدام کرے نیب کو سیاسی قیادت کے بارے میں بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے معاملات میں سیاسی لوگوں بہت دکھی ہیں آصف علی زرداری اور ن لیگ والے بہت تاریخیں بھگت چکے ہیں احتساب کا عمل ضرور چلنا چاہیے لیکن اپنے پرائے کی تمیز کئے بغیر اور اس میں حکومت کو فریق نہیں بننا چاہیے۔

احتساب کا عمل نہ ہو تو قومیں آگے نہیں چلتی۔ بلاول بھٹو کے افطار ڈنر میں سیاسی جماعتیں اس نتیجے پر پہنچیں ہیں کہ حکومت گرانا درست نہیں البتہ عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کی عفریت سے بچانے کیلئے حکومت پر دبائو ڈالنا چاہیے۔ اپوزیشن حکومت کو وقت دینا چاہتی ہے عمران خان جو کرپشن اور غریب کو اوپر اُٹھانے کا پروگرام لے کر آئے ہیں ان کو موقع ملنا چاہیے پاکستان کا ہر طبقہ اس وقت شدید پریشان ہے اُن کو ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت ادھر اُدھر میں الجھنے کی بجائے عوام کے لئے اقدامات کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں