ریلوے انتظامیہ لاہور کی کارروائی: واجبات کی عدم ادائیگی پر 7 دکانیں سیل کر دیں

4 دکان مالکان سے واجبات کی وصولی کی صورت میں 15 لاکھ 65 ہزار سے زائد روپے وصول کیے گئے ریلوے کے نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، عامر نثار چوہدری

منگل 21 مئی 2019 23:32

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن عامر نثار چوہدری کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ انجینئر اسدالرحمان کی زیر نگرانی ریلوے کے نادہندگان کے خلاف کارروائی کی گئی، تفصیلات کے مطابق ریلوے سٹیشن لاہور کے پارکنگ اسٹینڈ کے قریب سے 5 جبکہ گارڑز رننگ روم لاہور کے قریب سے 2 دکانوں کو عدم ادائیگی کی بنا پر سیل کر دیا گیا، اس کے علاوہ 4 دکانداروں سے 15 لاکھ 65 ہزار سے زائد روپے واجبات کے طور پر وصول بھی کیے گئے، ریلوے کے نادہندگان کے خلاف کارروائی کے موقع پر ریلوے کے مجسٹریٹ درجہ اول مسعود احمد بخاری، اسسٹینٹ ایگزیکٹو انجینئر سعید افضل، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پراپرٹی اینڈ لینڈ محمد عباس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے پولیس مہرکوثر عباس سمت ایس ایچ او ریلوے پولیس لاہور چوہدری پرویز بھی موجود تھے، اپریشن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتِ حال سے بچنے اور نپٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کیا گیا، ایک سوال کے جواب میں ڈی ایس ریلوے لاہور کا کہنا تھا کہ ریلوے کے نادہندگان سے ریلوے واجبات کی پائی پائی وصول کی جائے گی اور وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی ہدایت کے مطابق قبضہ مافیا اور ریلوے کے واجبات وقت پر جمع نہ کروانے والوں کے خلاف سختی سے نپٹا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں