ڈی سی او ریلوے لاہور کا لاثانی ایکسپریس ٹرین پر اچانک چھاپہ 25 بغیر ٹکٹ مسافروں کو جرمانے کیے

بغیر ٹکٹ سفر کرنے کے عادی مسافروں کے خلاف کریک ڈاوٴْن جاری رہے گا۔ ڈی ایس ریلوے لاہور

منگل مئی 23:32

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور عامر نثار چوہدری کی ہدایت پر ڈویڑنل کمرشل آفیسر ریلوے غلام فرید اسد کا اپنے کمرشل انسپکٹرز اور اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز کے ہمراہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، تفصیلات کے مطابق ڈی سی او ریلوے نے کمرشل انسپکٹر رانا عبدالرزاق اور اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز کے ہمراہ لاہور سے نارووال تا سیالکوٹ کے درمیان چلنے والی لاثانی ایکسپریس ٹرین پر بائی روڑ جاکر اچانک چھاپہ مارکر 25 بغیر ٹکٹ مسافروں کو سفر کرتے یوئے پکڑا اور ان بغیر ٹکٹ مسافروں سے موقع پر بھاری جرمانے وصول کیے گئے، ڈی سی او ریلوے کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف جاری کریک ڈاوٴْن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے، مزید براں ڈی ایس ریلوے لاہور نے ڈی سی او ریلوے کو ہدایت کی ہے کہ لاہور ڈویژن کی حدود میں چلنے والی تمام ٹرینوں میں چھاپہ مار ٹیموں کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کیا جائے تاکہ بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف جاری مہم کو موثر بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments