اولڈ راوئینز کی جانب سے جی سی یو انڈوومنٹ فنڈ کو1کڑور70لاکھ روپے عطیہ

جی سی یو انڈوومنٹ فنڈ ٹرسٹ رول ماڈل ہے تمام یونیورسٹیوں کو یقینی بناؤں گا کہ وہ بھی جی سی یو کو فالو کریں، گورنرپنجاب

منگل مئی 23:32

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) پنجاب گورنر ہا ئوس میں منعقدہ فنڈ ریزنگ افطار ڈنر میں اولڈ راوئینز اور مخیر حضرات نے مستحق طلباء کے سکالر شپس کے لیے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہوراینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو 1کڑور70لاکھ روپے کے عطیات دیے ۔فنڈ ریزنگ افطار ڈنر میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ، نامور صنعتکار اقبال زیڈ احمد ،نامور سنگر اور اولڈ راوین شفقت امانت علی خان اور ٹرسٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ دنیا میں پاکستان سے زیادہ مخیر حضرات اور کہیں نہیںملتے ۔جی سی یو اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ رول ماڈل ہے تمام یونیورسٹیوں کو درخواست کرو ں گا کہ وہ اس رول ماڈل کو فالو کریں ۔

(جاری ہے)

اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے صدراور نامور صنعتکار اقبال زیڈ احمد کا کہنا تھا کہ طالبات کیلئے ہا سٹل اور عالمی معیار کا بزنس سکول قائم کرنا چاہتے ہیں جو وقت کی ضرورت ہے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ اولڈ راوین اپنے ادارے کوبہت سپورٹ کرتے ہیں، انہو ں نے گورنر پنجاب کا گورنر ہا ئو س میںفنڈ ریزنگ افطار ڈنر کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ نے سپیشل طلباء کیلئے دو مقامات پر چار واش رومز بنائے جو خو ش آئند بات ہے ۔اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ کا کہنا تھا کہ جی سی یو اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ نے رواں سال تقریباًڈیڑھ کروڑکے سکا لر شپس 600طلبا ء میں تقسیم کیے ۔

ان کا کہناتھا کہ اگلے سال ایک ہزار طلباء کو سکا لر شپس دینگے ۔انہوں نے کہا کہ اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ صرف میرٹ کی بنیاد پر مستحق طلباء کو سکالر شپس دیتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سکا لر شپس کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقو ں سے آئے ہو ئے مستحق طلباء کو ہا سٹل فیس کی مد میں بھی سکا لر شپس دیے جا تے ہیں ۔نا مور سنگر اور اولڈ راوین شفقت امانت علی خان کا کہنا تھا کہ اوور سیز اولڈ راوینز کو بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ جلد بیرون ملک کنسرٹ کر کے اولڈ راوین کو اکٹھا کیا جا ئے گا اورکنسرٹ کی آمدن کو اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ میں جمع کر وایا جا ئے گا ،تا کہ مزید طلباء سکا لر شپس حا صل کر سکیں ۔بعد ازاں مستحق طلباء میں سکا لر شپس بھی تقسیم کیئے گئے ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments