کامیاب نوجوان پروگرام پر وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 22 مئی 2019 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) پنجاب تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کامیاب نوجوان پروگرام پر وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ کامیاب نوجوان پروگرام وفاقی حکومت کا مستحسن اقدام ہے اس سے دس لاکھ نوجوانوں کو سستے قرضے مہیا کئے جائیں گے جس سے نوجوان روزگار کے لئے مواقع فراہم ہوں گے اور بے روزگاری میں کمی آئے گی۔ معاشی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے طویل مدتی پالیسی معاون و مددگار ثابت ہو گی۔ پنجاب کا یہ مقدس ایوان وفاقی حکومت کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس ایوان کے مقدس اراکین اس اقدام کو قابل تحسین قرار دیتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں