توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست پر ڈ ی جی وائلڈ لائف کو نوٹس جاری

بدھ 22 مئی 2019 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لئے درخواست پر ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ جسٹس شاہد کریم نے حافظ حفیظ الرحمن کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اس نے پالتو اور فینسی پرندوں کی امپورٹ کا لائسنس حاصل کر رکھا ہے ۔عدالت نے درخواست دادرسی کیلئے ڈی جی وائلڈلائف کو بھجوائی تھی لیکن عدالت کی9 ستمبر2018 کے حکم کی پاسداری نہیں کی جارہی ۔ استدعا ہے کہ عدالتی حکم عدولی پر ڈی جی وائلڈ لائف کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں