کار و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث نکو گینگ کی2ملزمان گرفتار

ایک کروڑ11لاکھ روپے مالیت کی 10گاڑیاں اور 14موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد

بدھ 22 مئی 2019 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف صدر ڈویژن نے کار و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث نکو گینگ کی2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر تقریباً ایک کروڑ11لاکھ روپے مالیت کی 10گاڑیاں اور 14موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف اور انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں ۔

ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف عاطف حیات نے کار و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سرفراز خان کی سربراہی میںانچارج اے وی ایل ایس صدر سب انسپکٹر محمد عباس اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے شب وروز کی محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کار و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث نکو چور گینگ کی2ملزمان عمران مسیح عرف نکو اور نثار عرف بودی کو گرفتار کر کے ان سے تقریباً ایک کروڑ11لاکھ روپے مالیت کی 10گاڑیاں،14موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمدبرآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان اپنے طریقہ واردات میں مارکیٹوں، پارکنگ اسٹینڈز اور پلازوں کے باہر کھڑی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو ماسٹرچابیوں کے ذریعے کھول کر فرار ہو جاتے تھے اور گاڑیوں کوبراستہ موٹر وے مردان، ملتان اور خانیوال لے جاکر اُونے پونے داموں فروخت کر دیتے تھے ۔ملزمان ستو کتلہ، مسلم ٹائون، ڈیفنسA، فیکٹری ایریا اور شادباغ سمیت لاہور کے متعدد تھانوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔دوران تفتیش ملزموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کار و موٹرسائیکل چوری کی درجنوں مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ایس پی اے وی ایل ایس عاطف حیات نے کار و موٹر سائیکل چور گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں