اورنج لائن منصوبہ شہریان لاہور کیلئے سہولت کی بجائے زحمت بن چکا ہے‘ذکر اللہ مجاہد

ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ حکومت کی دانستہ غفلت کی وجہ سے التواء کا شکار ہے ‘امیر جماعت اسلامی لاہور

بدھ 22 مئی 2019 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اورنج لائن منصوبہ شہریان لاہور کیلئے سہولت کی بجائے زحمت بن چکا ہے،یہ کسی ایک علاقے کانہیں بلکہ پورے شہر کا مسئلہ ہے،پورا شہر پریشان ہے لیکن کمیشن مافیا اور نام نہاد عوامی نمائندوں نے اس پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور کوئی عوام کی آواز بننے کو تیار نہیں۔

سابقہ حکمرانوں کی طرح تبدیلی سرکار کو بھی عوام کی فلاح و بہبود سے کوئی سروکار نہیں بلکہ اپنے اللے تلوں من پسند کاموں اور پروجیکٹس کی فکر لاحق ہے جن میں ان کے اپنے مفادات ہیں وہی ان کی ترجیحات میں شامل ہیں، 300 ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ حکومت کی دانستہ غفلت کی وجہ سے التواء کا شکار ہے اور قومی خزانے پر بوجھ ہے ۔

(جاری ہے)

اورنج لائن ٹرین منصوبہ کی تکمیل میں تاخیر پر یومیہ کروڑوں روپے کا جرمانہ قومی خزانے پر بوجھ ہے جس کے ذمہ دار حکمران ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل کیلئے اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے 20 مئی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاحال منصوبہ ابھی تک 75 فیصد بھی مکمل نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں اس منصوبہ کی آڑ میں حکمرانوں نے اپنے کمیشن کے غرض سے اربوں روپے کا کمیشن کھایا اور موجودہ حکومت اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے منصوبے کو التو اء کا شکار کر رہی ہے جو ملک و قوم کے مفاد کی بجائے نقصان کی صورت اختیار کر چکا ہے ۔نہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین ٹریک کی زدہ میں آنے والوں علاقوں میں ٹریفک مسائل سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو چکا ہے جن کا کوئی پرسان حال نہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں