ٹھو کر نیاز بیگ نہر اور چونگی امر سدھو کے گندے نالے سے دو لاشیں برآمد

گندے نالے سے ملنے والی لاش کی شناخت عمیر کے نام سے ہوئی ہے جوفیصل آباد سے مہمان آیا ہوا تھا

بدھ 22 مئی 2019 22:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) ٹھو کر نیاز بیگ نہر اور چونگی امر سدھو کے گندے نالے سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں ،گندے نالے میں ڈوبنا والا سات سالہ عمیر فیصل آباد سے مہمان آیا ہوا تھا۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز راہگیروں نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نہر میں لاش دیکھ کر پولیس اور ریسکیو 1122کو اطلاع دی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو نے ستر سالہ بزرگ کی لاش نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کردی ۔

پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔ چونگی امر سدھو شنگھائی پل کے قریب گندہ نالے سے سات سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔لاش کی شناخت عمیر ولد آصف علی کے نام سے ہوئی جو فیصل آباد کا رہائشی ہے اوراہل خانہ کے ہمراہ لاہور آیا تھا۔پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے مختلف پہلوئوں پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں