وزیر محنت وانسانی وسائل پنجاب انصر مجید خان کی وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر سے ملاقات

بدھ 22 مئی 2019 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) وزیر محنت وانسانی وسائل پنجاب انصر مجید خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے صنعتی اداروں کے محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھارہے ہیں۔وزیر محنت وانسانی وسائل پنجاب انصر مجید خان نے وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

صوبائی وزیر انصر مجید خان نے کہا کہ محکمہ محنت وانسانی وسائل پنجاب کو مکمل طور پر آٹو میشن پر لے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کو پنجاب کی سطح پر قائم کروانا بہت بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لیبر انسپکٹرز کو تمام صنعتی اداروں میں موجود محنت کشوں کی جلد رجسٹریشن مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت اور ویژن کے مطابق پنجاب کے محنت کشوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔وزیر مملکت ریونیو حماد اظہرنے کہا کہ پنجاب کے محنت کشوں کے بنیادی حقوق کی بحالی کے لئے انصر مجیدخان کی کاوشیں انتہائی قابل ستائش ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کو مل کر سنواریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں