وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کا تمام ورک چارج ملازمین کو عید الفطر سے قبل تنخواہیں دینے کا فیصلہ

جمعرات 23 مئی 2019 00:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے تمام ورک چارج ملازمین کو عید الفطر سے قبل تنخواہیں دینے کا فیصلہ ۔انہوں نے کہا کہ ورک چارج ملازمین کی عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں انہوں نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ 27مئی تک تمام ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں بنا کر ڈائریکٹر فنانس کے دفتر پہنچا دی جائیں اور ڈائریکٹر فنانس کو بھی ہدایت کی کہ تمام ورک چارج ملازمین کو عید الفطر سے قبل تنخواہوں کو یقینی بنایا جائے تاکہ ورک چارج ملازمین بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔

وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے مزید کہا کہ واسا کے ورک چارج ملازمین کی فلاح کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ عید سے قبل تنخواہیں دینے کا مقصد ورک چارج ملازمین کو بھی اپنے ساتھ عید کی خوشیوںمیں شامل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں