ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو لاہور اویس ملک کی زیر صدارت رمضان بازاروں کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 23 مئی 2019 00:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو لاہور اویس ملک کی زیر صدارت رمضان بازاروں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی سی اوز اور انچارج رمضان بازاروںنے شرکت کی۔اجلاس میں رمضان بازاروں کو آخری عشرے میں عید بازاروں میں تبدیل کرنے کا جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو لاہور اویس ملک نے کہا کہ رمضان و عید بازاروں کے اوقا ت کار صبح نو بجے سے چھ بجے تک ہوں گے اورعید بازاروں کیلئے کوئی اضافی خرچہ نہ کیا جائے گا۔رمضان و عید بازاروں میں چوڑیاں ، مہندی اور کپڑوں کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔سویاں، شیر مال اور دیگر آئٹمز کے بھی سٹالز موجود ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عید بازاروں کو بہترین انداز میں لگانے کیلئے تاجر تنظیموں کو شامل کیا جائے اوررمضان بازاوں کے انچار ج مہندی، چوڑیوں اور عید بازاروں کے اسٹالز کیلئے فوری جگہ کا تعین کریںاوراسسٹنٹ کمشنرز تحصیل کی سطح پر انتظامات کو مانیٹر کریں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کو عید بازاروں میں 20رمضان تک منتقلی کے انتظامات کیے جائیں۔ علاوہ ازیںڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی سٹی نے اسلام پورہ رمضان بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیااورآٹا اور چینی کے سٹال کو بھی چیک کیا۔انہوں نے پھلوں اور سبزیوںکی کوالٹی اور معیار کو چیک کیااور بازار میں جوسز کے سٹال کوبھی چیک کیا۔

اے سی سٹی نے بازار میں قائم شکایت سیل کو بھی چیک کیا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی ماڈل ٹائون ذیشان نصراللہ رانجھا نے برکت مارکیٹ رمضان بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے انتظامات کاجائزہ لیااورپھلو ں اور سبزیوں کی کوالٹی کو چیک کیا۔ اے سی ماڈل ٹائون نے کہا کہ بازارمیںتمام سٹالز فنکشنل ہیں۔اے سی ماڈل ٹائون نے رمضان بازار میں عید بازار سٹال کیلئے بھی جگہ کی نشاندہی کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں