ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 23 مئی 2019 00:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز،سی ای او ہیلتھ،ڈی ڈی او ہیلتھ اور دیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں ماہ جون میں شروع ہونے والی پولیو مہم کو مزید بہتر انداز سے چلانے کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے پولیو ورکرز،یوسی ایم او اور دیگر سٹاف کی ٹریننگ کو امن طریقے سے چلانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ جو ٹریننگ میں شرکت نہ کرے اس کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اوریوسی ایم او ڈاکٹر اعجاز کو ٹریننگ میں شرکت نہ کرنے پر برطرفی کا کیس تیار کر لیا گیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہر ٹائون میں پچھلی پولیو مہم کو مد نظر رکھتے ہوئے خامیاں اور مسائل کی لسٹ ترتیب دی جائے اور30 مئی تک تمام ڈی ڈی او ہیلتھ اپنا مائیکرو پلان مرتب کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے حوالے سے ناقص ایریازکی نشاندہی کی جائے اورپولیو کے حوالے سے جو نقشہ جات مکمل نہ ہیں اِ ن کو مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران سٹاف کو ایک جگہ سے دوسری جگہ ڈیوٹی نہ لگائی جائے اورمحکمہ ایجوکیشن کو کلاس فور کی1800کے قریب سٹاف کو پولیو مہم کا حصّہ بنایا جائے۔ڈی سی لاہور نے کوپرآیٹو، اے ڈی ایل بی ، سوشل ویلفیئر، ایم سی ایل، ماحولیات ،والڈ سٹی، کالجز اور انفارمیشن کے محکموں کو پولیو مہم میں بھر پور حصّہ لینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی تشہیر کو احسن انداز میں چلایا جائے اورپولیو کے سفیر نامزد کیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ نمایاں شخصیات پولیو مہم کا حصّہ بنے گی۔ڈی سی لاہور صالحہ نے کہا کہ جون میں شروع ہونے والی پولیو مہم کا آغاز ابھی سے ہی کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں