ساندہ‘گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ

جمعرات 23 مئی 2019 00:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) ساندہ کے علاقے میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقے بند روڈ ٹی نمبر4 میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہو گیا تاہم اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں