لاہور ، فیصل ٹاون پولیس کی کاروائی ، رضوان عرف لنگڑا نقب زن گینگ کے 2 ارکان کو گرفتارلیا

جمعرات 23 مئی 2019 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) فیصل ٹاون پولیس نے کاروائی کے دوران رضوان عرف لنگڑا نقب زن گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاون پولیس نے کاروائی کے دوران نقب زن رضوان اور حسن کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 05موبائلز،ہزاروں روپے نقدی اور خنجر برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں