لاہور،فرائض میں غفلت برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی،ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان

جمعرات 23 مئی 2019 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی۔

(جاری ہے)

اشفاق خان نے گذشتہ دنوں وی آئی پی موومنٹ کے دوران فرائض سے غفلت برتنے پر فلائنگ سکواڈ کے انسپکٹر حافظ عمران خان اور تھانہ گڑھی شاہو کے سب انسپکٹر محمد افضل کو معطل کر کے پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران و جوان دیانت داری و ایمانداری سے اپنے فرائض کی ادائیگی کریں۔ غفلت برتنے والے کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں