لاہور،ماڈل ٹائو ن لنک روڈ پر واقع چائنہ سیل میلہ میں آگ لگنے سے 20 کے قریب دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں

جمعرات 23 مئی 2019 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) ماڈل ٹائو ن لنک روڈ پر واقع چائنہ سیل میلہ میں آگ لگنے سے 20 کے قریب دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں، دکاندار جمع پونجی جل جانے پر غم سے نڈھال نظر آئی. تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹائون لنک روڈ پر واقع چائنہ سیل میلہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے جس نے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دکانداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے گارڈ کی جانب سے بروقت اطلاع کے باوجود ریسکیو ٹیمیں 2 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں جس کی وجہ سے آگ نے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو آپریشن میں فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے حصہ لیا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں