لاہور ، نوجوان نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

جمعرات 23 مئی 2019 22:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) ساندہ کے علاقے میں 18 سالہ نوجوان نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقے کے رہائشی تیمور کو تشویشناک حالت ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا ڈاکٹروں کے مطابق اس کی موت زہریلی گولیاں کھانے سے واقع ہوئی ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے کر ضروری قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دیا تیمور کے والد کا کہنا تھا کہ اس نے والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھائی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں