ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کارروائی، جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑی گئی

5ہزار سے زائد تیار،ایک ہزار خالی بوتلیں،2مشینیں،4سلنڈر،موٹروپریشر مشین ضبط کرلی جعل سازی و ملاوٹ کرنیوالے سد ھرجائیں،قانون سے بچ نہیں سکیں گے،کیپٹن(ر)محمد عثمان

جمعرات 23 مئی 2019 22:56

لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں آپریشن اور ویجیلنس ٹیموں نے لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف برانڈز کی جعلی کاربونیٹڈڈرنکس تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑلی،5ہزار سے زائد تیار،ایک ہزار خالی بوتلیں برآمد کر کے تلف جبکہ بھاری مقدار میں مصنوعی مٹھاس، فلیورز،کیمیکلز،کھلے رنگ،جعلی لیبلز،ڈھکن، 2مشینیں،4سلنڈر،موٹر اورپریشر مشین اکھاڑ کر ضبط کرلی گئی،تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں آپریشن اور ویجیلنس ٹیموں نے ٹھوکر کے علاقے مرید وال میں کارروائی کرتے ہوئے معروف برانڈز کی جعلی کاربونیٹڈڈرنکس تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑلی جو بظاہر رہائش نما گھر میں چھپا کر لگائی گئی تھی جس میں چیکنگ کے دوران 5ہزار سے زائد تیار اورایک ہزار خالی بوتلیں برآمد کر کے تلف کر دی گئی ہیں،مزید برآںبھاری مقدار میں مصنوئی میٹھاس، فلیورز،کیمیکلز،کھلے رنگ،جعلی لیبلز،ڈھکن ،2مشینیں،4سلنڈر،موٹراورپریشر مشین اکھاڑ کر ضبط کر لی گئی ہے جبکہ جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے موقع سے ورکر کو گرفتار کر وا دیا گیا ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس کسی منظور شدہ فارمولے کے بغیر اندازے سے ہی تیار کی جاتی تھیں جبکہ بوتلوں کی تیاری میںگندے پانی،کیمیکلز،مصنوعی فلیورز اور کھلے رنگوں کا استعمال کیا جا رہا تھا، انہوں نے کہا کہ منظورشدہ فارمولے کے بغیر کیمیکلز سے تیار ڈرنکس کینسراورمعدے کے السر جیسی موذی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں،جعلی بوتلوں پر کی جانیوالی اصل جیسی نقل لیبلنگ عام عوام کی پہچان میں نہیں آتی،کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ معروف برانڈز کی نقل تیار کرکے دیہاتوں،بس سٹینڈز،مسافر خانوں اور چھوٹے فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جاتی تھی،ویجیلنس سیل نے سپلائی چین کی ریکی کر کے فیکٹری کا پتہ لگایاتھا،انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملاوٹ مافیا کے خاتمے کیلئے پرعزم اورپنجاب میں ہرخوراک کا کاروبار کرنیوالا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر ہے،انہوں نے کہا کہ جعل سازی اور ملاوٹ کرنیوالے سد ھرجائے ورنہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں