علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر31 مئی کو یوم القدس منایا جائے گا

جمعہ 24 مئی 2019 19:14

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ناجائز ریاست اسرائیل کے قیام کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جمعتہ الوداع 25 رمضان المبارک مطابق 31مئی کو القدس ریلیاں ملک بھر میں نکالی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جن میں سیاسی مذہبی جماعتوں کے کارکنان شریک ہوکر فلسطینی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

اس حوالے سے سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں شیعہ علما کونسل، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جعفریہ یوتھ اور دیگر جماعتیں ریلیوں کا اہتما م کریں گی۔ شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی قیادت میں لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی ہال تک ریلی نکالی جائے گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں