صوبائی وزیر محنت کی زیر صدارت ڈومیسٹک ورکرزایکٹ پرعملدرآمدکے حوالے سے اجلاس،

گھریلو ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے‘ ا نصرمجید خان

جمعہ 24 مئی 2019 22:49

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) وزیرمحنت و انسانی وسائل پنجاب انصر مجید خان نے پنجاب ڈومیسٹک ورکرزایکٹ 2019 پر ہر قیمت پر سوفیصد عملدرآمد کروانے کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے یہ حکم پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری لیبر سارہ اسلم، کمشنر پیسی ثاقب منان، وائس کمشنر کلثوم اور پنجاب بھر کے ڈائریکٹر حضرات نے شرکت کی۔

انصر مجید خان نے اجلاس میں پنجاب بھر سے کنٹری بیوشن ریکوری اور تمام ڈائریکٹرز کی کارکردگی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ نئے قانون پنجاب ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ کے تحت پنجاب بھر کے تمام گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کی جائے گی‘گھریلو ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے‘ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے صنعتی اداروں سے کنٹری بیوشن ریکوری کا عمل تیز کیا جائے‘ تمام ڈائریکٹرز پنجاب ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ پر عملدرآمد کروانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں‘لیبر انسپکٹرز کی کارکردگی کنٹری بیوشن ریکوری کی شرح پر منحصر ہو گی‘صوبہ بھر میں پنجاب ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ 2019ء کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی آگاہی مہم چلائی جائے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کے عمل میں متعلقہ پولیس کا مکمل تعاون حاصل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں