سردار تنویر الیاس خان کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

موجود سیاسی صورتحال اور سرمایہ کاری کے متعلق تبادلہ خیال ہوا

جمعہ 24 مئی 2019 22:49

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان کی مسلم لیگ )ق (کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میںپنجاب کی موجود سیاسی صورتحال اور انویسٹمنٹ بارے تبادلہ خیال ہوا، چئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان نے پنجاب میں ہونیوالی سرمایہ کاری کے متعلق آگاہ کیا اورکہا کہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے مواقع مو جود اور اس کیلئے سمندر پار پاکستانی و بیرون ممالک سے رابطے میں ہیں، اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کو سرمایہ کاری بڑھانے اور مزید بہتر کرنے کے متعلق تجاویز بھی دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں