پنجاب گروتھ سٹریٹجی 2023ء کے ذریعے اقتصادی ترقی کی راہ متعین ہوگی، مومنہ وحید

ہفتہ 25 مئی 2019 12:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پنجاب گروتھ سٹریٹجی 2023ء کے ذریعے اقتصادی ترقی کی راہ متعین ہوگی۔پنجاب کے ہر شہری تک ترقی کے ثمرات ضرور پہنچیںگے۔الیکشن کیلئے نہیں ،اللہ کی رضا کیلئے عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ گروتھ سٹریٹجی 2023ء میں عوام کودرپیش بنیادی مسائل سے نمٹنے کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔

سٹریٹجی 2023ء عوام کی فلاح وبہبود اورحقیقی ترقی کا راستہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں شامل وعدوں کی تکمیل کریںگے۔تعلیم ،صحت ،زراعت سمیت بنیادی امور کی اصلاح پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل اور پسماندہ علاقوں کی ترقی چاہتے ہیں ،بے روزگاری کا خاتمہ اورروزگار کے خاطر خواہ مواقع ہمارے اہداف میں شامل ہیں اگلے پانچ سال کے دوران بے روزگاری میں 8.8 فیصد کمی لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہمارا ہدف سالانہ 12لاکھ نوکریوں کی فراہمی ہے ۔2023ء تک پنجاب میں غربت کی سطح26.2 سے کم کر کے 19.5فیصد پر لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپناگھر سکیم کے تحت اگلے پانچ سال میں سالانہ 6 لاکھ 40 ہزار گھر بنائے جائیںگے۔اپنا گھر سکیم کا دائرہ کار بہت جلد پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں