میڈیکل ایجوکیشن کے معیاراور ہسپتالوں کی مینجمنٹ میں بہتری لائیںگے، ہارون عمران گل

ہفتہ 25 مئی 2019 12:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب وزیراعظم عمران خان کے مشن کی کامیابی کیلئے کوشاں ہے ، میڈیکلایجوکیشن کے معیاراورہسپتالوں کی مینجمنٹ میں بہتری لائیںگے،نئے ہسپتال بنائیںگے،پرانے ہسپتالوں اور طبی مراکز کو اپ گریڈ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے نئی ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال کیا جائے گا۔سکولوں کی تعمیر ومرمت ،ضرروی سہولتوں کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں