عید الفطر کی مناسبت سے لاہور پریس کلب کے سٹاف میں عید گفٹ کی تقریب تقسیم

ہفتہ 25 مئی 2019 18:17

لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) لاہور پریس کلب نے عید الفطر کی مناسبت سے کرن ویلفیئر فاونڈیشن کے تعاون سے کلب سٹاف میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں صدر پریس کلب ارشد انصاری، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ، چیئرمین کرن ویلفیئر فائونڈیشن ڈاکٹر طاہر رسول، صدرروبی ہاشم، وسیم انور، افتخار احمد سعید، سینئر صحافی خالد منہاس، محمد عبداللہ اور سید مرتضیٰ علی سمیت پریس کلب سٹاف نے شرکت کی،کرن ویلفیئر فاونڈیشن کی صدر روبی ہاشم نے کہا کہ وہ پریس کلب کی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہماری چھوٹی سی کاوش کو قبول کیا، ا س موقع پر صدرارشد انصاری نے کہا کہ وہ ہر موقع پر کلب سٹاف کا خاص خیال رکھتے ہیںاور اس لیے عید کی مناسبت سے عید گفٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ گورننگ باڈی اپنے ممبرز کی طرح کلب سٹاف کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی، پرو گرام کے اختتام پر معزز مہمانوں کو پریس کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں