سٹی ٹریفک پولیس نی21 رمضان المبارک کا ٹریفک پلان بسلسلہ یوم شہادت حضرت علیؓ جاری کر دیا

ہفتہ 25 مئی 2019 18:17

لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورکیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ضریح جلوس کیلئے جامع ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا ہے،21رمضان المبارک بروز سوموارکو روٹ پلان کے مطابق جلوس اندرون اکبری گیٹ ،مبارک حویلی،چوک نواب صاحب،بازار موچی گیٹ،لال کھوہ ،مغل حویلی،تکیہ نتھے شاہ،چوک نواب صاحب،چوہٹہ مفتی باقر،پرانی کوتوالی،چوک نوگزا،چوک ترنم،چوک ٹبی،بازار حکیماں،،اونچی مسجد،تھانہ بھاٹی گیٹ سے برآمد ہو کرکربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوں گے، شرکاء جلوس اپنی گاڑیوں کو ناصر باغ پارکنگ، پارکنگ موچی گیٹ باغ،مینار پاکستان اور پارکنگ دہلی دروازہ میں کھڑی کر سکتے ہیںجبکہ میڈیا نمائندگان اپنی گاڑیاںسینٹرل ماڈل ہائی سکول میں پارک کر سکیں گے،ایس پی ٹریفک صدر سردار محمد آصف خاں اور ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن حماد رضا قریشی کی نگرانی میں5ڈی ایس پیز،41انسپکٹرز،38پٹرولنگ افسران،97لیڈی وارڈنز اور دفتری سٹاف کے علاوہ5سو سے زائد ٹریفک وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے جلوس کے حوالے سے ٹریفک افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹریفک ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی نظر رکھیں،ڈائیورژن پوائنٹس پر تعینات وارڈنز شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انہیں متبادل راستوں کا بریف کریں۔سی ٹی او نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے وارڈنز کا ساتھ دیں ،شہری مزید راہنمائی اور سہولت کیلئے پولیس ہیلپ لائن15پر کال کرسکتے ہیں اس کے علاوہ سٹی ٹریفک ریڈیوFM88.6اور راستہ ایپ سے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا،ٹریفک پلان کے مطابق ہر قسم کی ٹریفک جو شاہدرہ کی جانب سے لاہور شہر میں داخل ہوگی اسے آزادی فلائی اوور سے جانب ریلوے اسٹیشن بھجوایا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں