بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ افسوسناک ہے،حنا پرویز بٹ

ہفتہ 25 مئی 2019 18:17

لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانا بزدلی کے مترادف ہے،انھوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ان جنسی درندوں کے حوالے نہیں کر سکتے،اپنے ایک بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا اگر جنسی زیادتی کے کسی ایک ملزم کو سرعام پھانسی دے دی جائے تو پاکستان میں دوبارہ ایک بھی جنسی زیادتی کا کیس رپورٹ نہیں ہو گا،ایسے لوگوں کو عبرت کا نشان بنایا جانا چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں