ریلوے انتظامیہ کا متعدد ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر سٹاپ دینے کا فیصلہ

ہفتہ 25 مئی 2019 18:17

لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیشِ نظر مختلف ٹرینوں کے مختلف اسٹیشنوں پر سٹاپ دینے کا فیصلہ کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے کراچی کے درمیان چلنے والی تیزگام (8DN) لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی سبک رفتار (101اپ) اور (103UP) سبک خرام کو چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر جبکہ راولپنڈی سے کراچی کے درمیان تیزگام (7UP، 8 DN ) لاہور سے کراچی کے درمیان پاک بزنس ایکسپریس (33UP/34DN) پشاور سے کوئٹہ کے درمیان چلنے والی جعفرایکسپریس (39UP/40DN) اور کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی خیبر میل (1۔

اپ) کو لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ دے دیا گیاہے،اسی طرح کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس (47اپ) ، کوٹری سے کھوکھراپار کے درمیان چلنے والی تھر ایکسپریس (405UP/406DN) کو لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر جبکہ کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی خیبر میل (1۔

(جاری ہے)

اپ) اور کوئٹہ سے کراچی کے درمیان چلنے والی تھر ایکسپریس (405UP/406DN) کو ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن پر رٴْکنے کی اجازت دے دی گئی ہے، اس کے علاوہ راولپنڈی ملتان کے درمیان چلنے والی تھل ایکسپریس (129UP/130DN) کو پپلاں ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ کے لیے رٴْکنے کی اجازت د ے دی ہے اور میانوالی ریلوے اسٹیشن پر اس کے سٹاپ کو 2 منٹ سے بڑھا کر 5 منٹ کر دیا گیا ہے، اس فیصلے پر فوری عملدرآمدہوگا جبکہ لاہور سے شورکوٹ کے درمیان چلنے والی راوی ایکسپریس (121، اپ ) کے اوقاتِ کار موسمِ گرما ٹائم ٹیبل کے مطابق بحال کردئیے گئے ہیں،اس فیصلے پر عملدرآمد 27 مئی 2019ء سے ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں