صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور کریک ڈائون کا سلسلہ جاری

ہفتہ 25 مئی 2019 19:23

لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نوازخان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہونے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ اسی سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ عطاء الرحمان کی قیادت میںضلعی پولیس نے 88 اشتہاریوں سمیت 175 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس نے مئی کے دوران اب تک سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری، عدالتی مفروران، چوروں، ڈکیتوں، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرتے ہوئے 88 اشتہاری، 42عدالتی مفروران اور 45عادی مجرمان گرفتار کر لئے جن میں A کیٹیگری کی11 مجرمان بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جھنگ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لئے 60 منشیات فروشوں کو قانون کے شکنجے میں لا کر پابند سلاسل کیا گیا اور ان کے قبضے سے چرس18.075کلوگرام، ہیروئن 1.374 کلو گرام، لہن130 لیٹر، شراب 437 بوتلیں اور 03 چالو بھٹیاں برآمدکی گئیں جن میں 9-C کی29 مقدمات بھی شامل ہیں۔

نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے جھنگ کو نا جائز اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم کے دوران 36 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ان ملزمان کے قبضہ سے رائفل 02عدد، ریوالور03 عدد، بندوق08عدد،پسٹل21 عدد اور70عددکارتوس برآمدکئے گئے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف07 مقدمات درج کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے جبکہ کھلا پٹرول فروخت کرنے پر 12 مقدمات درج کئے گئے۔

غیر قانونی گیس کی ری فلنگ کرنے پر11 مقدمات، بجلی چوری کرنے پر 50 مقدمات درج کئے گئے۔ دی پنجاب انفارمیشن آف ٹمپریری ریزیڈنٹس ایکٹ 2015 کے تحت 08 مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔ گاڑیوں میں غیر قانونی گیس سلنڈر استعمال کرنے پر 03 مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔ چائلڈ ایکٹ کے تحت 01 مقدمہ، احترام رمضان ایکٹ کے تحت 12 مقدمات، فوڈ کنٹرول ایکٹ کے تحت 06 مقدمات، کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 01 مقدمہ اور رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت 02 مقدمات درج رجسٹر کر کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

اسی طرح ڈکیتی،رہزانی، چوری،مویشی چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کوگرفتار کرکے ان سے 02 لاکھ35 ہزار روپے سے زائدمالیت کامال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا جو کہ بلا تاخیراصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ۔ڈی پی او جھنگ عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کریک ڈائون کئے جا رہے ہیں اور طے شدہ ایس او پیز کے تحت رمضان المبارک کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سرچ سوئپ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مساجد اور امام بارگاہوں سمیت دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی ڈیوٹی میں خود چیک کر رہا ہوں اورحساس مقامات پر پٹرولنگ فورس کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا ہے .

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں