جنرل ہسپتال کے 29ملازمین کیخلاف درخواست جھوٹ کا پلندہ نکلی

ہفتہ مئی 19:23

لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) جنرل ہسپتال کے 29ملازمین کو بدنام کرنے کی سازش ناکام ہو گئی ، اس سلسلے میں محکمہ صحت کے اعلی حکام کو بھجوائی جانے والی درخواست جھوٹ کا پلندہ نکلی۔

(جاری ہے)

سنٹرل ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان پرویز مائیکل نے اپنے بیان میں ایل جی ایچ کے ملازمین کے خلاف دی جانے والی درخواست سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسی شر پسند عناصر نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر اور ملازمین کو رسوا کرنے کی غرض سے میرا نام استعمال کر کے درخواست بھجوائی تھی۔

ہسپتال ملازمین نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ بوگس نام سے درخواست دینے والے شخص کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی فرد کسی ملازم کو بلیک میل کرنے کی جرات نہ کر سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments