پنجاب اسمبلی میں زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے مطالبے کی قرارداد جمع

ہفتہ 25 مئی 2019 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) پنجاب اسمبلی میں زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرادی گئی۔ cپنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن سیمابیہ طاہر کی جانب سے زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کے خلاف قرار داد کی درخواست جمع کرائی گئی جس میں مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ زینب زیادتی و قتل کے واقعے نے پورے ملک کے درو دیوار ہلا دیئے تھے اور اب 10 سالہ بچی فرشتہ کی تشدد زدہ لاش اسلام آباد کے جنگل سے برآمد ہوئی۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہیکہ کہ بچیوں کو زیادتی کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے مجرموں کو عبرت کا نشان بناکر سرعام پھانسی کی سزا دی جائے۔واضح رہیکہ اسلام آباد میں چند روز قبل 10 سالہ بچی فرشتہ کی لاش جنگل سے ملی تھی جسے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ایسے ہی گزشتہ برس کے آغاز میں پنجاب کے ضلع قصور سے اغوا کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس کی لاش 9 جنوری 2018 کو ایک کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں