چیئرمین نیب عہدے سے مستعفی ہو جائیں، ملک احمد خان

کیا نیب ماورائے قانون ادارہ ہی چیئرمین نیب نے ملکی نظام کا تماشہ لگا دیا ہے،قانونی چارہ جوئی کیلئے عدالت سے رجوع کرینگے ، نیب حکومت کا ایک ٹول ہے جو قانون کا غلط استعمال کر رہا ہے، اب وہ احتساب کی پوزیشن میں نہیں رہے،نیب چاہتا ہے جس کی چاہے گردن پکڑے ، ملکی مفادات کی تشریح نیب نے کرنی ہے تو پارلیمنٹ کو تالا لگا دیں،پریس کانفرنس

ہفتہ 25 مئی 2019 21:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین نیب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے ملکی نظام کا تماشہ لگا دیا ہے،اب وہ احتساب کی پوزیشن میں نہیں رہے۔ شہباز شریف کی ذات پر بغیر ثبوت الزامات لگائے گئے، صاف پانی کیس، آشیانہ میں شہباز شریف کی گرفتاری نہیں ہونی چاہیے تھی، شہباز شریف نے چئیرمین نیب کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے پارلیمانی کمیٹی بناکر تحقیقات کرائی جائیں۔ چیئرمین نیب کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نیب والے سمجھتے ہیں کہ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ ہم چیئرمین نیب کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں جائینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے کیونکہ اب وہ احتساب کی پوزیشن میں نہیں رہے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ کیا نیب والے یہ سمجھتے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں نیب سے گرفتاری کی وجہ پوچھو تو کہتے ہیں خفیہ دستاویز ہیں، کیا رمضان شوگر ملز کے پیسے شہباز شریف نے بیرون ملک بھیجے نیب قانون میں کہاں لکھا ہے کہ چیئرمین نیب خود سوالنامہ ترتیب دیں، نیب چاہتا ہے جس کی چاہے گردن پکڑے اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو، ملکی مفادات کی تشریح نیب نے کرنی ہے تو پارلیمنٹ کو تالا لگا دیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی ذات پر بغیر ثبوت الزامات لگائے گئے، صاف پانی کیس، آشیانہ میں شہباز شریف کی گرفتاری نہیں ہونی چاہیے تھی۔ شہباز شریف نے پارلیمانی کمیٹی کا مطالبہ کیا ہے، بے بنیاد، من گھڑت الزامات پر شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا، چیئرمین نیب کے خلاف کیس فائل کریں گے، نیب کے نوٹسز نے لوگوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا، کیا نیب ماورائے قانون ادارہ ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے مزید کہا کہ نیب تحریک انصاف کا پلاننگ یونٹ ہے، نیب کی وجہ سے لوگوں نے خودکشیاں شروع کر دی ہیں، چیئرمین نیب نے کہا وزرا کیخلاف اس لیے کارروائی نہیں کر رہا کہ حکومت نہ گر جائے، نیب حکومت کا ایک ٹول ہے، نیب قانون کا غلط استعمال کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے ملکی نظام کا تماشہ لگا دیا ہے، یقین ہے چیئرمین نیب ملکی مفاد میں استعفیٰ نہیں دینگے، قانون کو اس ملک میں کون بیان کرے گا ملک احمد خان نے کہا کہ نیب قوانین کا غلط استعمال کررہاہے۔

نیب کے نوٹسز نے لوگوں کو خود کشی پر مجبور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ نیب جسکی چاہے عزت اچھال دے۔مسلم لیگ نے کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ نیب پی ٹی ا?ئی کے یونٹ کے طور پر کام کررہاہے۔ کاروباری کمیونٹی نے اپنے کاروبار ختم کردیے ہیں۔ملک احمد خان نے کہا کہ نیب کا قانون تبدیل ہونا چاہیے مگر اب بات بہت ا?گے چلی گئی ہے۔ ان کے خوف سے کوئی بندا بات کرنے کو بھی تیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ صرف الزامات کی بنیاد پر لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے علاوہ کچھ کرہی نہیں رہا۔۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں