چیف سیکرٹری پنجاب نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی

ہفتہ 25 مئی 2019 21:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) چیف سیکرٹری پنجاب نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو نیب اور بیوروکریسی کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے گی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعجاز احمد کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نیب اور بیوروکریسی کے درمیان بہتر ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی، جس سے پنجاب حکومت پر انتظامی بحران کسی حد تک کم ہو جائے گا جبکہ کمیٹی کے قیام کے باوجود نیب بیوروکریسی کو سوالنامہ بھیجنے کا پابند ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں