حکومت کے پاس مہنگائی،غربت اور بے روزگاری کے علاوہ کوئی پلان نہیں،اسوہ آفتاب

سو روزہ پلان کے بعد اب عمران خان نے پانچ سال پر نذریں جمالی ہیں، لیگی رہنماء

ہفتہ 25 مئی 2019 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی اسوہ آفتاب نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس مہنگائی،غربت اور بے روزگاری کے علاوہ کوئی پلان نہیں ہے۔سو روزہ پلان کے بعد اب عمران خان نے پانچ سال پر نذریں جمالی ہیں۔مسلم لیگ ن کو غیر ملکی قرضوں کے تانے دینے والوں نے نو ماہ میں ایک ہزار ارب سے زائد کے قرضے لے لیے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے زرمبادلہ میں مسلسل کمی واقعہ ہورہی ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو گئی ہے۔تحریک انصاف کا دماغ اسد عمر ملکی معیشت کو بیڑہ غرق کرکے فرار ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا پاکستان اس وقت تاریخ کے مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے۔تبدیلی کے دعویداروں نے سنگین مسائل پیدا کر دیے ہیں جن کو حل کرنا ان کے بس کی بات نہیں رہی،اگر یہ حکومت مزید دو سا ل تک اقتدار میں رہی تو پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا۔ڈالر اور پیٹرول آسمان کو چھو رہے ہیں اور حکومتی ترجمان ابھی بھی عوام کو نہ گھبرانے کے مشورے دے رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں