لاہور کی ضلعی کراٹے ایسوسی ایشن کے زیرنگرانی ریفریز اور ججز کیلئے کورس کا اہتمام

ہفتہ 25 مئی 2019 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) لاہور کی ضلعی کراٹے ایسوسی ایشن کے زیرنگرانی ریفریز اور ججز کیلئے کورس کا اہتمام کیا گیا۔پنجاب کالج آف کامرس میں منعقدہ ایک روزہ کورس میں 80 مرد اور خواتین ریفریز نے شرکت کی۔ کورس میں شرکا کو ریفریز اور ججز کے جدید طریقے سیکھائے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انتظامی سیکرٹری محمد کاشف کا کہنا تھا کہ ریفریز اینڈ ججز کے اس محدود دورانیہ پر مشتمل کورس میں شرکا کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت کھیل سے وابستگی ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراٹے کے فروغ کیلئے مقابلوں کیساتھ ساتھ کورسز اور سمینار کا اہتمام بھی متواتر کرنا ہوگا۔ کورس کے اختتام پر چیرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن محمد جہانگیر اور قومی ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ارشد ستار نے کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں