پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی اور جعلی دودھ مافیا کے خلاف کارروائی

جدید لیکٹوسکین مشینوں سے لیس ٹیمیں دودھ میں ہر طرح کی ملاوٹ پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ہفتہ 25 مئی 2019 22:58

لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ڈیری سیفٹی ٹیموں نے منڈی بہائوالدین میں جعلی دودھ سپلائی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کرکے دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران گاڑی میں موجود 5000 لیٹردودھ تلف کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموںنے ملاوٹی اور جعلی دودھ مافیا کے خلاف خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کرتے ہوئے منڈی بہائوالدین میں دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔

مجموعی طور پر 10 ہزار 500 لیٹر دودھ کی موقع پر چیکنگ کی گئی۔ملاوٹی دودھ لے جانے والی گاڑی میں موجود 5000 لیٹرملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق چیکنگ کے دوران دودھ میں پانی، بناسپتی گھی اور پائوڈر کی ملاوٹ پائی گئی۔جعل ساز مافیاپانی سے دودھ کی مقدار بڑھا کر بناسپتی گھی اور پائوڈر سے گاڑھے پن میں اضافہ کرتا ہے۔جدید لیکٹوسکین مشینوں سے لیس ٹیمیں دودھ میں ہر طرح کی ملاوٹ پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں