م*حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت تبا ہ ہو چکی ہے ،عبدالوحیدروپڑی

اتوار 26 مئی 2019 22:25

) لاہور (آن لائن)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں اورسودی نظام کے باعث کے باعث پاکستانی معیشت تباہی کے دھانے تک پہنچ چکی ہے، ڈالر ذخیرہ کر کے قیمت بڑھنے پر ڈالر کی فروخت کرنے والے ملک سے غداری کے مرتکب ہیں،ملک دیوالیہ ہونے کی خطرناک صورتحال کے قریب ترین پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

ان حالات میں قوم کو متحد ہو کر درپیش معاشی چیلنجز کا ڈٹ کا سامنا کرنا ہو گا۔

گذشتہ روز افطار ڈنر کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ملکی ترقی اور بہبود کو ترجیح دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام امپورٹڈ مصنوعات کی بجائے مقامی مصنوعات استعمال میں لائیں اور ڈالر کی بجائے پاکستانی روپوں کے ساتھ خرید و فروخت یقینی بنائیں تاکہ ڈوبتی ہوئی ملکی معیشت کو سہارا دینے میں ہر کوئی اپنا کردار ادا کر سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں