ایمرا باڈی اور مشعل سو سا ئٹی کے زیر اہتمام ’’لاہور کپ‘‘ کے مقابلے جاری

پیر 27 مئی 2019 13:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) البلا ل گرائو نڈ ٹا ئو ن شپ میںایمرا باڈی اور مشعل سو سا ئٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ’’ لاہور کپ ‘‘کے مقابلوں میں مزید 12ٹیموں نے اپنے میچز کھیلے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ ایونٹ میںمجموعی طور پر 42ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں تیس مختلف کلبو ں اور بارہ میڈیا ہا ئو سز کی ٹیمیں ہیں۔ ایونٹ کے چیف آر گنا ئرزسلیم شاکر نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہاکہ مشعل سو سا ئٹی لاہور میں بہت سی ایسی تقر یبا ت کاانعقاد کر اتی ہے جو نو جوانو ں کی صحت کیلئے ضروری ہیں ۔ ہماری کوشش ہے کہ منشیا ت کے اڈو ں او ر گھرو ں میں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے نو جوانو ں کو کرکٹ گرائوڈز میں لایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں