حکومت ملک کی معاشی صورت حال بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ، ہارون عمران گل

پیر 27 مئی 2019 13:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل نے کہا ہے کہ حکومت نے طویل مدتی اقتصادی فریم ورک واضح کیا ہے اس میں تقریباً تمام شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ ہوچکا ہے ،آئی ایم ایف کا بورڈ چند ہفتوں میں اس کی منظوری دیگا جس کے بعد معاہدہ فعال ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے نامی قانون کی وجہ سے بہت ساری رقم باقاعدہ معیشت میں نہیں آرہی تھی،معیشت کو دستاویزی بنانے، کیش اور ریئل اسٹیٹ کو معیشت میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ، سعودی عرب نے موخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی کا جو اعلان کیا تھا اس پر یکم جولائی سے عمل درآمد کا آغاز ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام سے پاکستان کی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوںگے ۔

اس کے نتیجے میں عالمی بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک سے 2 سے 3 ارب ڈالر مالیات کے پروگرام لون پاکستان کو ملیں گے۔ اسی طرح اسلامی ترقیاتی بنک بھی موخر ادائیگی پر 1.2 ارب ڈالر کی فیسیلٹی د ے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسے اقدامات ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں اور اداروں کا اعتماد بحال ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں