گردشی قرضوں میں 12 ارب ڈالر کی کمی خوش آئند ہے، مومنہ وحید

پیر 27 مئی 2019 13:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ گردشی قرضے جو 38 ارب ڈالر کی سطح پر تھے انہیں 26 ارب ڈالر سطح پر لایا گیا اس میں 12 ارب ڈالر کی کمی خوش آئند ہے اس طرح برآمدی شعبہ کو بھی مراعات دی گئیں۔

(جاری ہے)

جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تو حکومت اقتصادی مشکلات کا شکار تھی،کل اندرونی قرضہ 31 ہزار ارب روپے اور بیرونی قرضہ100 ارب ڈالر تھا، ہمارے زر مبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے کم تھے ، برآمدی شعبہ کی کارکردگی صفر تھی ، مالیاتی خسارہ 2.3 کھرب روپے تھا جبکہ گردش قرضہ 38 ارب روپے تک پہنچ چکا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 2017 سے کم ہونا شروع ہوگئی تھی جبکہ بڑھوتری کی رفتار بھی 5 فیصد سے گر رہی تھی ایسے میں تمام معاشی مشکلات میں جو فوری ذمہ داری بنتی تھی وہ حالات پر قابو پانا تھا ،حکومت نے فوری نوعیت کے اقدامات کئے چین ،متحدہ امارات اور سعودی عرب سے 9.2 ارب ڈالر کی امدادلی گئی جس سے ادائیگیوں میں توازن کو یقینی بنایا گیا شرح سود کو بھی منظم کیا گیا،درآمدات کی شرح میں کمی لائی گئی اور اس میں کمی کا حجم 2 ارب ڈالر ہے ،ترسیلات میں اضافے پر توجہ دی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں