نئے میثاق جمہوریت کے نام پر عوام کو بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا ، عرفان عباسی

پیر 27 مئی 2019 16:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما عرفان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پی پی پی سے جب بھی کرپشن کا حساب مانگا جائے توان کو جمہوریت خطرے میں نظر آ تی ہے، دونو ں بھائی بھائی بن جاتے ہیں ، (ن ) لیگ اور پیپلز پارٹی کے گٹھ جو ڑ کا مقصد ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا کے ملاپ سے پی ٹی آئی کو کوئی فرق نہیں پڑ تا۔

انہوں نے کہاکہ نئے میثاق جمہوریت کے نام پر عوام کو بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا ، قوم کرپٹ مافیاکا چہرہ پہچان چکی ہے ،تحریک انصا ف اپنے مو قف پر قا ئم ہے کہ کسی بھی ملک لو ٹنے والے کو معا ف نہیں کیاجا ئے گا ۔انہو ں نے مزید کہاکہ کرپٹ مافیا جتنی مرضی ڈرامے بازی کر لیں یہ کڑے احتسا ب سے نہیں بچ سکتے ،تحریک انصا ف کو عوام نے منڈ یٹ کر یشن ختم کر نے کیلئے دیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں