سعودی عرب پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی اعتماد سنٹر قائم کرے گا،سید رفاقت علی گیلانی

پیر 27 مئی 2019 17:10

لاہور۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ حج اور عمرہ پر جانے والے شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے سعودی عرب کے تعاون سے پنجاب میں اعتماد سنٹرز کے قیام کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، سعودی عرب پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی اعتماد سنٹر قائم کرے گا۔ سعودی عرب کے تعاون سے پہلے مرحلے میں ضلع ڈیرہ غازی خان میں اعتماد سنٹرقائم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اضلاع میں اعتماد سنٹر زکے قیام سے حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے پاکستانی شہریوں کو سہولت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت سعودی عرب کے سفیر کی جانب سے اعتماد سنٹرز میں اضافے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اس اقدام سے شہریوں کو ان کی دہلیز پر بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت ملے گی اوراضلاع میں اعتماد سنٹرزکے قیام کے بعد حج اورعمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے شہریوں کوبائیومیٹرک تصدیق کیلئے دیگر شہروں نہیں جانا پڑے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں