وزیراعظم نے اس بار عوام کو حج پر کوئی حکومتی رعائت نہیں دی ، ملک افضل کھوکھر

منگل 4 جون 2019 21:35

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2019ء) ایم این اے ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس بار عوام کو حج پر کوئی حکومتی رعائت نہیں دی جبکہ اپنے دوستوں، گھر والوں کو مفت عمرے پر لے جایا گیا ہے، یہ اقرباء پروری نہیں تو اور کیا ہے،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت مذاکرات بے نتیجہ رہے ہیں، پاکستان کو کشمیری عوام کو ان کا حق دلوانے کیلئے میاں نوازشریف کی قیادت میں ایک بار پھر بھرپور کوشش کرنا ہوگی،،انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن کے سامنے جھک گئی عمران خان نے مسلم کانفرنس میں کشمیر کے مسئلہ پر کمزور موقف اختیار کیا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خیالی پلان کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں ،مختصر عرصہ میں جتنا نقصان ہوا اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ،لوگوں میں عید کی خریداری کی سکت نہیں رہی،عمران خان نے قوم کو اجتماعی خود کشی پر مجبور کر دیا ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم کے دن گنے جاچکے ہیں، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے ،حکومتی ٹیم اپنی اننگز کھیلنے سے پہلے ہی پویلین لوٹ جائے گی، ظالم حکمرانوں نے دس مہینوں میں مہنگائی کا طوفان برپا کر دیاہے،انہوں نے کہا کہ ایسے حالات پیدا نہیں کرنا چاہتے کہ آمریت آجائے اگر ہمیں جیلوں میں بند کرنے سے حکومت کا مسئلہ حل ہوتا ہے تو ہم تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنی جرأت و بہادری سے ثابت کیا کہ وہ ایک دلیر ،سچے، نڈر اور حقیقی قائد ہیں،جیل کے دروازے ان کو عوام سے زیادہ عرصہ دور نہیں رکھ سکتے،وقت نے جھوٹے الزامات لگانے والوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں