والد کی عظمت کا عالمی دن اتوار کو منایا گیا

اتوار 16 جون 2019 12:50

لاہور۔16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں والد کی عظمت کا عالمی دن اتوار کو منایا گیا، شفیق باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اس دن کے حوا لے سے ملک بھر میں مختلف اداروں نے تقریبات کا بھی انعقاد کیاجس کا مقصد بچوں کو باپ کی قربانیوں شفقتوں کے بارے میں شعور و آگاہی فرا ہم کر نا تھااور باپ کی عظمت کو اجاگر کر نا تھا ، والد کی عظمت کا عالمی دن ہرسال جون کے تیسرے اتوار کو منایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

والد سے محبت کے اظہار کے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ تقا ریب میں مقررین نے بچوں کے سا تھ اپنی یا دیں بانٹتے ہوئے انہیں بتا یا کہ وہ اپنے شفیق باپ کے ساتھ گزرے لمحات کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ وہ آج جس مقام پر ہیں اس میں ان کے والد کی محنت اور دعائیں شامل ہیں۔اور اپنے والد کو زندگی کے کسی بھی لمحے میںبھولنا ممکن نہیں ، اولاد کیلئے والد کی حیثیت ایک سائبان کی طرح ہوتی ہے۔ د نیا میں باپ کا رشتہ ہر غرض،بناوٹ اور دنیاوی تقاضوں سے پاک ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں