0روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آ ج ہو گی

اتوار 16 جون 2019 12:50

لاہور۔16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 200روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آ ج بروز پیر کو ہو گی جو رواں سال کی18 ویں اور مجموعی طور پر78ویں قرعہ اندازی ہے، اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2لاکھ 50ہزار روپے کے پانچ اور تیسرا انعام 1250 روپے کے 2394انعامات ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان مظفر آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔جس میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چنائو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں