پنجاب حکومت نے مشکل ترین حالات میں ترقی اور خوشحالی کا ضامن بجٹ پیش کیا، مومنہ وحید

اتوار 16 جون 2019 12:50

لاہور۔16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مشکل ترین حالات کے باوجود ترقی اور خوشحالی کا ضامن بجٹ پیش کیا۔یہ بجٹ پنجاب میں بسنے والے تمام محنت کش افراد کے دلوں کی ترجمانی کرے گا۔ تخت لاہور فنانس سسٹم کا قیدی تھا جسے ہم رہا کرنے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سابق حکومتوں کے لئے گئے قرضوں کا سود اتار رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے روپیہ وقتی طور پر گرا ۔موجودہ حکومت نے انتہائی مشکل ترین حالات کے باوجود ایک ایسا بجٹ پیش کیا جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا۔تخت لاہور فنانس سسٹم کا قیدی تھا اورسابق حکمران 100 ارب روپے خسارے کا بجٹ پیش کرکے چلے گئے۔جبکہ موجودہ حکومت مبارکباد کی مستحق ہے کہ اس نے مشکل ترین حالات میں عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ صوبہ جو ہمیشہ خاندانی شہنشائیت اور ظل سبحانی کے زیر سایہ غلامی کی زندگی گزارتا رہا ، آج اسی صوبے میں عثمان بزدار نے پسماندہ علاقوں کو ترجیح دیکر ثابت کر دیا ہے کہ صرف ترقی یافتہ شہروں کے مسائل کے حل کی پالیسی کوئی ترقی نہیں بلکہ صوبے کے کونے کو نے میں مسائل حل ہونے چاہئیں، اس بجٹ نے پنجاب میں بسنے والے تمام محنت کش، مزدوروں اور سب کے دلوں کی ترجمانی کی ہے اور یہ عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں صاف پانی کا نام لینے والے حکمرانوں نے صاف پانی سے اپنے ہاتھ بھی دھوئے اور خزانہ صاف کرنے کے علاوہ چونا بھی لگایا۔ موجودہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور سپیشل افراد کو وی آئی پی افراد بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے جا رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں